• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال پاکستان میں کینسر کے تقریبا دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں، طبی ماہرین

Every Year Approximately Two Lac Cases Of Cancer Appear In Pakistan

چار فروری کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے،طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر سال کینسر لگ بھگ دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

کینسر کا موذی مرض پاکستانیوں کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے، 29 فیصد مریض علاج کے لیے بروقت اسپتال نہیں پہنچ پاتے جبکہ 30 فیصد کینسر کے آخری اسٹیج پر اسپتال کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان میں جگر، منہ، چھاتی، بڑی آنت اور دماغ کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق تمباکو نوشی کینسر پھیلانے کا بڑا ذریعہ ہے جس کی روک تھام اشد ضرور ی ہے۔

ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی،متوازن خوراک اور وزن پر کنٹرول سے کینسر کا خدشہ کم ہوسکتا ہے ۔ہیپاٹائٹیس سی کے مریض جگر کے کینسر میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں، جگر سکڑ جاتا ہے اور مریض کو پتہ ہی نہیں چلتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر پر قابو پانے کےلیے علاج و معالجہ کی مکمل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ بھر پور آگاہی مہم بھی چلانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین