• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ،سیفٹی انتظامات کا فقدان

Lack Of Safety Arrangements In Peshawar Bus Rapid Transit Corridor Project

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے زیر تعمیر منصوبے میں سیفٹی انتظامات کا فقدان ہے۔

منصوبے تعمیر کے دوران سنہری مسجد روڈ پرجگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں، مزدوروں کے لیے بھی حفاظتی انتظامات ناقص ہیں، 18جنوری کوپروجیکٹ پر کام کرنے والا ایک مزدور گڑھے میں گرکر جاں بحق ہوچکا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق مشینری کی کمی کے باعث مذکورہ مزدور کو گڑھے سے نکالنے میں کئی گھنٹے لگے، مشینری ہوتی تو مزدور کو بروقت کارروائی کر کے بچایا جا سکتا تھا۔

پروجیکٹ منیجرملک خالد مختار کا کہنا ہے کہ گڑھوں کے گرد لگے حفاظتی حصارچوری ہو جاتے ہیں، ڈیرہ غازی خان کے جاں بحق مزدور کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے امداد دی گئی۔

پروجیکٹ منیجر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کے اہل خانہ کو انشورنس کے6 یا7 لاکھ روپے بھی دیں گے۔

تازہ ترین