• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے روس کو اپنی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دےدیا

برطانیہ نے روس کو اپنی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دےدیا

لندن (آن لائن) برطانوی حکومت نے روس کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔ ہفتہ کو برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم تھریسا مے نے 2018 کی قومی سلامتی کی پالیسی میں روس پر برطانیہ میں زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس دستاویز میں روس پر توسیع پسندی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ قومی سلامتی کی اس دستاویز میں شمالی کوریا اور ایران کیخلاف بھی موقف اختیار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین