• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست، پاکستان سیریز کا فاتح

ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست، پاکستان  سیریز کا فاتح

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔ صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 206رنز کا ہدف دیا،جس کے تعاقب میں جیسن الیون 123رنز ہی بناسکی ،کالی آندھی کی طرف سے چیڈوک والٹن 40،دنیش رام دین21،کیمون پال 17،جیسن محمد 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ریکارڈ ہدف دیدیا

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم 97 رنز ناٹ آئوٹ اور حسین طلعت 63رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 205 رنز 3 کھلاڑیوں کا ہندسہ سجایا،جو پاکستان کا مختصر ترین دوانئے کی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست، پاکستان  سیریز کا فاتح

بابر اعظم کو ان کی شاندار اننگز پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جیسن محمد الیون کی طرف سے 206 رنز کے ہدف کے حصول کےلئے چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر میدان میں اترے۔

پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ بھی 11 کے اسکور پر گر گئی، ایک رنز بنانے والے آندرے فلیچر کو محمد نواز نے بولڈ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ پر 57 رنز

دوسری وکٹ پر چیڈوک والٹن اور مارلن سیموئلز نے 39رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے والے والٹن کو شاداب خان نے بولڈ کردیا۔

شاداب خان نے 11 ویں اوور کی پہلی گیند پر مارلن سیموئلز کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کرلی، سیموئلز 1چوکے کی مدد سے صرف 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، یوں ویسٹ اندیز کی تیسری وکٹ 57 رنز پر گر گئی۔

ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست، پاکستان  سیریز کا فاتح

چوتھی وکٹ پر کپتان جیسن محمد اور دنیشن رام دین نے پاکستانی بولنگ لائن پر کےخلاف تھوڑی مزاحمت کی،دونوں کھلاڑیوں نے 35 رنز کی شراکت قائم کی۔

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

92 کے مجموعی اسکور پر گرین شرٹس کے حسین طلعت نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 21رنز بنانے والے دنیش رام دین کو آئوٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔

محمد عامر نے 94 کے مجموعی اسکور پر کپتان جیسن محمد کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 2 چوکے لگاکر 15رنز بنائے تھے ۔

ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ رومین پال کی گری ، وہ صرف 3رنز بناسکے ،انہیں محمد عامر نے بابر اعظم کی مدد سے اپنا دوسرا شکار بنایا ۔

ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست، پاکستان  سیریز کا فاتح

کیمو پال کو 113کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے فہیم اشرف کے ذریعے پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کرلی ۔

گرین شرٹس کو 8 ویں وکٹ 114 کے مل گئی ، ریاد ایمرت1رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے جبکہ کالی آندھی کی نویں وکٹ 115 رنز پر گری ،ولیمز کو حسن علی بولڈ کردیا ۔

ویسٹ انڈیز کی دسویں وکٹ 123 پر گرگئی ، حسین طلعت نے 6رنز بنانے والے اسمتھ کو محمد ہاتھوں کیچ کراکے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر کامیاب ترین بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، حسین طلعت اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور حسن نے ایک، ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

تازہ ترین