• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کا دھرنا ختم، اڈیالہ جیل سے واپس روانہ

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنیں اڈیالہ جیل داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئی ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات نہ کروانے پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

پولیس نے دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان کو کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد تینوں بہنیں روانہ ہوگئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل سماعت ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید