• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک نے مہمند ڈیم ہا ئیڈ رو پاور پراجیکٹ کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ایکنک ( قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ) نے مہمند ڈیم ہا ئیڈ رو پاور پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے جس پر 309.558 بلین روپے لاگت آئے گی۔ مہمند ڈیم کثیر المقاصد ڈیم ہو گا جس سے 800میگا واٹ بجلی پید اہوگی۔ڈیم میں 1594 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کیا جا ئے گاجسے آ بپاشی کیلئے استعمال کیا جا ئے گا۔ ڈیم سے پشاور اور فاٹا کو پینے کا پانی سپلائی کیا جا ئے گا۔ اس ڈیم کی تعمیر سے سیلاب سے نجات ملے گی۔ پشاور موڑ اسلام آ باد سے نیو اسلام آباد انٹر نینشل ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر اور الائیڈ ورکس کی تعمیر کی منظوری دی گئی25.6 کلو میٹر کی اس میٹرو سروس پر 16427.880 ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس پراجیکٹ سے لو گوں کو نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے سستی اور معیاری ٹر انسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔گوادر شہر کیلئے پانچ ملین گیلن پانی یو میہ کی فراہمی کیلئے ریورس آسماسیس واٹر پلانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس پراجیکٹ پر 5071.43ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت سمندری پانی کو ٹریٹ کرکے پینے کے پانی میں تبدیل کیا جا ئے گااور اس سے گودار شہر اور ملحقہ علاقوں کو پانی سپلائی کیا جا ئے گا۔وفاقی حکومت نے اس منصوبہ میں پنا شیئر 50فیصد سے بڑھا کر 67 فیصد کر دیا ہے۔33فی صد لاگت بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔
تازہ ترین