• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن اور فٹنس ساتھ ساتھ جانئے پاکستانی بیوٹی کوئنز کے راز

حسن کی بات کی جائے تو پاکستان فطرتی حسن سے مالا مال ہے اور خواتین اس حسن کی اعلیٰ مثال ۔ صرف پاکستان ہی نہیںخواتین کا تعلق دنیا کے کسی بھی ملک سے ہو وہ خوبصورت ہی ہوتی ہیں کیونکہ قدرت انھیں خوبصورتی کے ساتھ ہی تخلیق کرتی ہےاور اگر صنف نازک میںخوبصورتی کے ساتھ جدید دور کی سب سے بڑی ڈیمانڈ فٹنس بھی پائی جاتی ہوتو وہ دیگر خواتین کے لئے کسی آئیڈیل پرسنالٹی سے کم نہیں دیگر خواتین خوبصورتی کا معیار’’فٹنس بیوٹیز ،،کو ہی بنالیتی ہیں ۔ حسن اگر قدرت کا انمول تحفہ ہے تو اس کو قائم رکھنا آپ کا فرض ہے ورنہ حسن بکھرتے اورفٹنس خراب ہوتے زیادہ دیر نہیں لگتی۔اور بات ہو اپنی کیئر اور آئیڈیل فٹنس کی تو شوبز پرسنالٹی سے زیادہ اپنی دلکشی اور جاذبیت کا خیال کوئی اور کیسے رکھ سکتا ہے بھلا۔ 

خواتین خوبصورت ہونے کے ساتھ ، معاشرتی طور پر بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ یہ خواتین خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی ذہین بھی ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا ان سے متاثر ہے۔۔تو کیوں نہ آج بات ہوجائے ان خواتین کی جو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شان ،خوبصورتی کی پہچان ہیں۔ ان کی فٹنس اور خوبصورتی کے پوشیدہ راز بالآخر کیا ہیں آئیے جان لیتے ہیں کیونکہ یہ معلومات آپ کی خوبصورتی اور فٹنس بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ماہرہ خان

حسن اور فٹنس ساتھ ساتھ جانئے پاکستانی بیوٹی کوئنز کے راز

پاکستانی خوبصورت خواتین میں ماہرہ خان کا ایک خاص مقام ہے ۔ پاکستان انڈسٹری میں ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے تو تھے ہی ،بھارتی فیشن انڈسٹری میں معروف فیشن میگزین ’’ووگ ،،کے سرفہرست صفحہ پر ماہرہ خان کی تصویر نے مزید ہلچل مچادی ۔اسی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ماہرہ نے اپنی خوبصورت ،پرکشش اور جاذب نظر شخصیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اسکن کی حفاظت کے لئے لیموں اور شہد کا استعمال کرتی ہیں۔ماہرہ ماسک کے استعمال کی وجہ یہ بتاتی ہیں کہ یہ ماسک چہرے کی جلد صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے موئسچرائز بھی کرتا ہے اور جلد میں انوکھی چمک پیداکرتا ہے۔ 

انٹرویو میں مساج سے متعلق کئے گئے سوال پر ماہرہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ فیشل آئلز سے چہرے کا مساج کرنا بے حد پسند کرتی ہیں ان کا پسندید ’’بادام کا تیل ‘‘ ہے ۔اگر آپ بھی ماہرہ کی بیوٹی کی قائل ہیں توآج سے ہی ان چیزوں کا استعمال خوبصورتی بڑھانے کے لئے شروع کردیں۔

عائشہ عمر

حسن اور فٹنس ساتھ ساتھ جانئے پاکستانی بیوٹی کوئنز کے راز

پاکستانی مزاحیہ ڈرامہ’’ بلبلے ،، کی’’ خوبصورت ،، اور سنگر اینڈ ایکٹر عائشہ عمر کی خوبصورتی کا کون دیوانہ نہیں یہ ان کی جاذب نظر کشش ہی تھی جو ان کا نام پاکستان کے کامیاب مزاحیہ ڈرامے’’ بلبلے،، میں خوبصورت ہی رکھ دیا گیا جو ان پر ہر لحاظ سے سوٹ کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں عائشہ کی فٹنس کا رازپنیر ،بھورے چاول،باجرے کی روٹی،اور وٹامن سی مین پوشیدہ ہے؟ جی ہاں !عائشہ کہتی ہیں باجرے کی روٹی کا انتخاب فٹنس کے لئے بے حد ضروری ہے یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو نارمل رکھتا ہے تو دوسری جانب وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چہرے کی خوبصورت جلد کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے عائشہ کا کہنا ہے کہ کسی عام تیل میں کھانا پکانے کے بجائے ان کے تمام کھانے ناریل تیل(Extra virgin coconut Oil)میں بنے ہوتے ہیں ساتھ ہی وٹامن سی والی غذاؤں کا استعمال عائشہ دوائی کے طور پر کرتی ہیں۔اس کا مطلب ہے ناریل کے تیل اور وٹامن سی جیسی غذائیں عائشہ کی خوبصورت ،صحتمند جلد اور چمکتے بالوں کا راز کہی جائیں تو بے جا نہ ہوگا ۔

میشا شفیع

حسن اور فٹنس ساتھ ساتھ جانئے پاکستانی بیوٹی کوئنز کے راز

معروف اداکارہ صبا حمید کی صاحبزادی اور ماڈل اور ایکٹر میشا شفیع کی فٹنس کا راز یوگا میں چھپا ہے ۔ ہفتے میں تین سے چار بار وہ یوگا اسٹریچ ضرور کرتی ہیں۔بیوٹی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ حسن کی حفاظت کرنی ہے تو جو کھائین صاف ستھرا اور تازہ کھائیں۔ باہر کے کھانے آپ کی صحت تباہ کرتے ہیں اس لئے گھر کے کھانوں کا استعمال زیادہ اہم ہے۔جنک فوڈ استعمال نہ کریں ساتھ ہی میٹھا اور زیادہ نمک بھی آپ کی فٹنس اور خوبصورتی تباہ کرسکتا ہے۔

عائشہ خان

حسن اور فٹنس ساتھ ساتھ جانئے پاکستانی بیوٹی کوئنز کے راز

شوبز کی نئی نویلی دلہن عائشہ خان کی خوبصورتی کے چرچے ہر زبان پر ہیں۔عائشہ خان اپنی خوبصورتی کے متعلق کہتی ہیں رات دیر تک شوٹنگ کرنے کے باعث صبح جلدی اٹھنے کی عادی نہیں لیکن جب اٹھیں تو وہ ناشتے میںوائٹ آملیٹ یا پھر ابلا ہوا انڈا کھانا پسند کرتی ہیں۔دوپہر کے کھانے کے لئے عائشہ کہتی ہیں کہ ابلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ چکن اور ایک روٹی یا پھرتھوڑے سے چاول کھاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خود پر کھانے کی ان گنت نعمتوں کو محدود نہیں کرتیں وہ کبھی کبھی نہاری ،بریانی کا استعمال بھی کرلیتی ہیں لیکن دوپہر کے کھانے میں نشاستہ دار غذاؤں کا استعمال کرنا نہیں بھولتی ں۔اور رشام سات بجے سے پہلے ہی رات کے کھانے سے فارغ ہوجاتی ہیں۔وہ رات کے وقت پھل کھانے سے گریز کرتی ہیں اس کے بجائے پنیر یا ابلی ہوئی سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔

تازہ ترین