اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں کسی سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں کہ آپ گاڑی رکھتے ہیں یا نہیں ۔۔دنیا کی 80فیصد آبادی آمدورفت کی سہولیات کے پیش نظر اپنی سواری رکھنا پسند کرتی ہے چاہے وہ چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو ۔۔اور اپنی سواری چاہے چھوٹی ہو یا بڑی گھر کے مکینوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔گاڑی خریدنے سے پہلے ہی جو سوال سب سے زیادہ پریشان کرنے لگتا ہے وہ یہ کہ گاڑی خریدنے کے بعد کھڑی کہاں کی جائے ؟ دھوپ پانی سے کیسے بچایاجائے گا توآئیے آج کچھ بات کرلیتے ہیں آپ کے ہی گھر بنائے جانے گیراج کی ۔۔۔کیا آپ کے پاس بھی گھر کے بیرونی حصے میں کچھ ایسی جگہ موجود ہے جسے آپ کسی کام کا نہیں سمجھتے یا وہ جگہ جو آپ کے لئے بالکل بیکار ہےتو کیون نہ اس بیکار جگہ کو کاآمد بنانے کے لئے اس پر’’ گیراج،، بنالیا جائے ۔۔جی ہاں !آپ کی گاڑیوں کا تحفظ ،مرمت کے لئے موزوں گیراج کی بات ہورہی ہےیہ گیراج کیسے بنے گا یا بیکار جگہ کو کیسے کار آمد بنایا جائے آئیے بات کرتے ہیں آج گیراج کی تعمیر اور نت نئے تخلیقی آئیڈیاز پر ۔
جگہ کا انتخاب کریں
گیراج کی تعمیر سے قبل منتخب کی گئی جگہ پر نظر ثانی کریں ۔ کہیں آپ بھی یہ غلطی تو نہیں کرنے جارہے جس کے لئے کہا جاتا ہے ’’گیراج ہمارے گھروں کا سب سے زیادہ نظر اندازکیا گیا حصہ ہوتا ہے، جس کا ہم خیال نہیں رکھتے اور اپنی گاڑیوں کو بس ایک چھت کے نیچے اور چار دیواروں کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں۔،، بیکار جگہ پر چار دیواریں اور ایک چھت کھڑی کردیناایک آئیڈیل گیراج کی مثال نہیں ۔
کسی بھی مناسب جگہ کو گیراج کے لئے منتخب کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں اتنی جگہ ضرور ہو جہاںکم از کم ایک وقت میں ایک گاڑی کھڑی ہوسکے اور اس کی صفائی، دھلائی، اور مرمت ہوسکے۔ اگرآپ کے پاس اس سے بھی بڑی جگہ موجود ہے تو ایک سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جاسکتی ہیں یا پھر آپ کے گیراج کو مختلف کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
گیراج کی چھت
گیراج صرف گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ نہیں بلکہ یہ آپ کے گھر کو جدید تعمیراتی انداز عطا کرتا ہےنئے گھروں کو ڈیزائن کرتے وقت آرکیٹیکٹ جانتے ہیں کہ اگر گیراج کو صحیح طرح سے نئے گھر میں فٹ کیا جائے تو یہ آپکی پراپرٹی کو ایک الگ سطح پر لے جاتا ہے۔ اور گیراج کی تعمیر میں چھت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی کہ گیراج کا دروازہ یہ چھت لکڑی کی بھی ہوسکتی ہے ،سادہ پتھر کے اسٹرکچر یا پھر سیمنٹ کی بھی مزید خوبصورتی کے لئے گیرا ج کے بیرونی حصے کو ٹائلوں کی مدد سے سجایا جاسکتا ہے۔
ان دنوں گیراج کے لئےلکڑی کی چھتوں کا فیشن زیادہ ان ہے ۔ جدید انداز کے گھر میں لکڑی کو بنیادی تعمیراتی سامان کے طور پر استعمال کیاجاسکتا ہےایک ستون کے سہارے (اگر آپ چاہیں تو پائیداری کے لئے ستون تین سے چار بھی کرواسکتے ہیں)کھڑا، لکڑی کے بڑے بڑے شہتیر جوڑ کر بنایا گیا گیراج آپ کے گھر کو منفرد انداز میں تبدیل کردے گا۔
گیراج کا دروازہ
گیراج کا دروازہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس کے لئے لکڑی ،لوہے،اسٹیل کے دروازے منتخب کئے جاسکتے ہیں ۔ گیراج کی تعمیر ہو یااس کے لئے دروازے کا انتخاب۔ اس بات کا ہمیشہ خیال رکھا جائے کہ یہ جگہ گھر کے تھیم سے منفرد نہ لگے۔ مثال کے طور اگر گھر کا ایکسٹیریئر سیاہ اور سفید رنگ سے مل کر بنا ہے تو گیراج والے حصے کی تعمیر یا دروازوںکے انتخاب میں بھی ان رنگوں کا خاص خیال رکھا جائے یہ دروازے اوپر کی جانب بھی کھلنے والے ہوتے ہیںیو پھر ایک دوسرے میںجانے والے بھی یا پھر گیراج کے داخلی دروازے میںپلاسٹک کے پینل کے ساتھ لگے دروازے کوریموٹ کے ایک بٹن سے کھولا یا بند کیا جا سکتا ہے۔گیراج میں قدرتی روشنی کے حصول کے لئے دروازے میں چھوٹی سی کھڑکی بھی بنائی جاسکتی ہے۔
گیراج میں قدرتی خوبصورتی
اگر آپ کا گیراج بالکنی کے ساتھ مل کر بنا ہےتو صرف رنگ برنگے پھولوں والے پودوں کے ساتھ نفیس سے گملے رکھ کر آپ اپنے گیراج کو قدرتی مناظر سے مالا مال کر سکتے ہیں۔یہ آئیڈیاگیراج سے جڑی جگہ میں ذرا سی تبدیلی مانگتا ہے جس کو آپ ایک چھوٹے سے کھلے کچن میں بدل سکتے ہیں۔
گیراج کی لائٹنگ
گیراج کی تعمیر میں لائٹنگ کا بھی خاص خیا ل رکھا جانا چاہیے شام کے وقت گیراج کی خوبصورت لائٹس آپ کی بالکنی یا پورچ والے حصے کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کرسکتی ہیں۔
ڈھلوان سطح والا گیراج
آپ کے گھر کی خوبصورتی ہی نہیں فعالیت بھی اہمیت رکھتی ہے۔ ڈھلوان سطح گھر کی بیسمنٹ اور باہر کی سڑک کے درمیان اونچائی کا فرق بھی ختم کردے گی جو اصل مقصد پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گیراج کی صورت نکھارنے میں بھی مدد دے گی۔