جاپانی سرمایہ کار پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبلنگ کے پلانٹ لگائیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جاپان کے بیرونی تجارت کے ادارے کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ لاہور سے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔