• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیشنل سیپک ٹاکرا کوچنگ اینڈ ریفریز کورس کا اختتام

پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ نیشنل سیپک ٹاکرا ریفریز اینڈ کوچنگ کورس کا اختتام ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے ریفریز اور کوچز میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ تقسیم کیں۔

اس موقع پر انٹرنیشنل سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کےصدر عبدالحلیم بن کادر، پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈی نیٹر آصف عظیم، سندھ اولمپک کے نائب صدر محفوظ الحق، سندھ سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، سندھ سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد، چیئرمین پاکستان سیپک ٹاکرا سلیکشن کمیٹی عارف وحید خان، کراچی سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اصغر حسین، ایونٹ وینیو انچارج عبدالباسط اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین