• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، چمگادڑوں سے پھیلنے والے وائرس سے ہلاکتیں 13 ہوگئیں

بھارت، چمگادڑوں سے پھیلنے والے وائرس سے ہلاکتیں 13 ہوگئیں

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالا میں حکام کا کہنا ہے کہ نیپا نامی وائرس سے ہونے والی بیماری سے مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ اب تک اس ریاست میں اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے نیپا وائرس سے ہونے والی بیماری کو بھی آٹھ ترجیحی ممکنہ وبائی امراض کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس وائرس سے 1998 سے لے کر اب تک ملائیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین