کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن آصف تنولی کے خلاف فرد جرم عائد کردی۔ ملزم کے صحت جرم سے انکار کرنے پر فاضل عدالت نے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق شاہ لطیف پولیس نےملزم کو 16 اپریل 2014ء کو شاہ لطیف کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے کریکر بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔