• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر عید میلہ سچ گیا ،چار فلمیں ریلیز ہوں گی

باکس آفس پر عید میلہ سچ گیا ،چار فلمیں ریلیز ہوں گی

اس عید الفطرپر ایک دو نہیں، چار بڑی پاکستانی فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں۔ ان فلموں کی پروموشن میں تمام فنکار دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ کوئی شاپنگ مال جارہا ہے تو کوئی سنیما گھر کے باکس آفس میں ٹکٹیں فروخت کررہا ہے۔ غرض کہ فلموں کی مشہوری کے لیے نت نئے انداز اپنائے جارہے ہیں۔

باکس آفس پر عید میلہ سچ گیا ،چار فلمیں ریلیز ہوں گی

جیو کے تعاون سے پیش کی جانے والی ہدایت کار جاوید شیخ کی فلم ’’وجود‘‘ فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، ادیتی سنگھ سمیت تمام فنکار اس فلم کی کامیابی کی کوششوں میں ہیں۔ہدایت کار جاوید شیخ نے اپنی فلم ’وجود‘ کی کامیابی کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔


دوسری جانب امریکا میں مقیم پروڈیوسر زین فاروقی اپنی فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘ کی پروموشن کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے۔ فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، شایان خان، علی کاظمی، کینیڈین اداکارہ نایاب خان، کومل فاروقی، محمود اختر، عتیقہ اوڈھو اور قوی خان شامل ہیں۔ یہ مزاحیہ اور رومینٹک فلم ہے جس کی موسیقی پر خاص توجّہ دی گئی ہے۔

باکس آفس پر عید میلہ سچ گیا ،چار فلمیں ریلیز ہوں گی

نام ور گلوکار راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، آئمہ بیگ کی سماعتوں میں رس گھولنے والی آواز فلم بینوں کے دل جیت گئی ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانی اداکار شایان خان کا کہنا ہے کہ میں نے بہ طور ہیرو پہلی بار فلم میں کام کیا ہے، امید ہے فلم بینوں کو پسند آئے گا۔ میں امریکا میں رہتا ہوں، لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔

اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم ’’آزادی‘‘ اور اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘ کی کامیابی کے لیے مختلف شاپنگ سینٹرز کا وزٹ کررہی ہیں۔


ان فلموں میں سے کون سی فلم باکس آفس پر نمبر ون ثابت ہوگی، اس کا فیصلہ دو تین روز میں ہوجائے گا۔

تازہ ترین