اسلام آباد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دل بہت رنجیدہ ہے، محمد رضوان
محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا پیارا وطن اور اس کے عوام پہلے ہی بے پناہ دکھ اور آزمائشوں سے گزر چکے ہیں، اور یہ سانحہ ایک گہرا زخم ہے۔ اس کے باوجود پاکستان اور اس کے بہادر عوام ہمیشہ ثابت قدم اور سربلند رہے ہیں۔