• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن







دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایک بھکاری گھس آیا جس سے حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی، بھکاری کے جہاز میں بھیک مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ایئرویز کی پرواز میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ سے شیراز جانے والی پروازمیں ایرانی مسافر نے بھیک مانگی۔

ویڈیو میں ایک مفلوک الحال شخص کو فضائی میزبان اور مسافروں سے بھیک مانگتےاور ایرانی زبان بولتےسنا جا سکتا ہے۔

بھکاری کو روکنے کے لیے پہلے تو ایئرہوسٹس نے اس کی منت سماجت کی پھر کیپٹن اسے جہاز سے اتارنے کے لیے پہنچا۔

بھکاری نے نجی ایئر لائن کے جہاز تک پہنچنے میں کئی سیکیورٹی چیک پوائنٹ کراس کیں جس سےسیکورٹی کا مکمل پول کھل کر سامنے آگیا۔

ادھر سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ایئر پورٹ پر پیش نہیں آیا، طیارے میں بھیک مانگنے کاواقعہ قطر ایئرویز کی پرواز میں پیش آیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دوحہ سے شیرازجانے والی پرواز میں ایرانی مسافرنے بھیک مانگی۔

تازہ ترین