پاکستان میں پروٹوکول لینے والے شہباز شریف کو لندن کی سڑک بھاگ کر عبور کرنا پڑی ۔ اس حوالے سے جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کسی نے شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے انہتائی مقبول ہوگئی۔
پاکستانی سیاست دانوں کے سیکیورٹی کے نام پر پرٹوکول کی دھوم تو ساری دنیا میں ہے ایک ایک قافلے میں پچاس پچاس گاڑیاں بھی دیکھی گئیں اور ستم تو یہ ہے کہ اس پروٹو کول کے نام پر لوگوں کی جان تک چلی گئی لیکن پروٹوکول والوں نے اس کی پروا نہیں کی ۔
پاکستان بھر میں ایسی خبریں تواتر کے ساتھ آتی رہی ہیں کہ پروٹوکول کے لئے سڑکیں بند کردی گئیں،عام شہری کئی کئی گھنٹے راستے کھلنے کے انتظار میں کھڑے رہے، مریض ایمبولینس میں دم توڑ گئے،کتنے ہی بچوں نے ٹیکسی ،رکشہ یا ایمبولینس میں جنم لیااور نہ جانے دیگر لوگوں نے کیسی کیسی مشکلات کا سامنا کیا ۔
دوسری جانب جب یہ پرٹوکول والے بیرون ملک میں ہوتے ہیں توصورت حال یکسر تبدیل ہو تی ہے،زیر نظر وڈیو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہے
جو لندن میں ٹریفک کے باعث بھاگ کر روڈ پار کر رہے ہیں موقع پر موجود کسی شخص نے اس منظر کی وڈیو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلی جو وائرل ہو گئی ہے۔وڈیو پر ہر شخس اپنے اپنے انداز میں تبصرے کر رہا ہےلوگ تنقید بھی کر رہے ہیں حمایت بھی ۔