واشنگٹن : دیمتری سواستوپولو
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ولادی میر پیوٹن نے پیانگ یانگ سے جوہری خطرے کے ساتھ نمٹنے کیلئے ان کی مدد کرنے پر اتفاق کیا تھا کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق مالیاتی لین دین کے لئے امریکا نے روسی بینک پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی وزرات خزانہ نے جمعہ کو شمالی کوریا کے پرائمری فارن ایکسچینج بینک، ماسکو کے فارن ٹریڈ بینک کے سربراہ ہین وانگ سو کی جانب سے مبینہ طور پر ٹرانزیکشن کی سہولت فراہم کرنے پر اگروسوز بینک پر پابندی عائد کردی،اس نے انفرادی طور پر پابندی کی فہرست میں ایف ٹی بی ماسکو برانچ کے سربراہ ری وانگ وان کو بھی رکھا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ اور امریکا کی پابندیوں اور شمالی کوریا کے لئے غیر قانونی آمدنی کے سلسلے کو بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ہیلنسکی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی سدر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ شمالی کوریا تنازع کے حل کیلئے ماسکو ان کی مدد کرے گا،کے تین ہفتوں سے بھی کم عرصے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ کھڑے ہوکر کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں اور میں اس عزم کو سراہتا ہوں۔
یہ اقدام فروری سے سے شمالی کوریا سے متعلق پہلی پابندیوں علامت ہے جب امریکا نے شپنگ کمپنیوں کو ہدف بنایا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کیلئے پیانگ یانگ کی مدد کررہی تھیں۔ ایسا لگتا ہے کہ شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں کہ آیا شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان نے جون میں سنگاپور میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سربراہی اجلاس میں ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا سنجیدہ عہد نہیں کیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو جو شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں، نے اس ہفتے کہا کہ ہمارے پاس حتمی نتائج حاصل کرنے کیلئے ابھی راستے ہیں۔ جب حال ہی میں سینیٹرز کی جانب سے ان پر دباؤڈالا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ شمالی کوریا ابھی بھی جوہری مواد تیار کررہا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا کی طرف سے ثبوت کے طور پر کہ کم جونگ ان سنگاپور میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے بارے میں سنجیدہ ہیں،سوہا میں میزائل لانچ کی سہولت جزوی طور پرختم کرنے اور انسانی اعضاء کے 55 باکسز کی واپسی، جن کے بارے میں پیانگ یانگ نے کہا کہ یہ کوریا کی جنگ میں ہلاک ہوانے والے امریکی فوجی ہیں، کی دو کارروائیوں کا پتا چلایا ہے۔
ہوائی میں امریکی فوجیوں کی باقیات کی واپسی کے بعد جہاں ان کی جانچ کی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ چیئرمین کم جونگ ان اپنے الفاظ کا پاس رکھنے اور ہمارے عظیم اور غائب ہوجانے والے پیاروں کی باقیات ملک واپس بھیجنے کیلئے آپ کا بہت شکریہ، میں قطعی حیران نہیں ہوں کہ آپ نے اس قسم کی کارروائی کی ہے۔
انہوں نے کم جونگ ان کے اچھے خط کا بھی شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ میں جلد ہی آپ سے ملنے کی توقع کرتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا سمڈرز نے کہا کہ یکم اگست کو ڈونلڈ ٹومپ کو شاملی کوریا کے سربرہا کا خط موصول ہوا اور کم جونگ ان کو انہوں نے جواب دے دیا۔
زیادہ تر تجزیہ کاروں نے جوہری ہتھیاروں کے خامتے کے حوالے سے کم جونگ ان کے عزم کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ رواں ہفتے شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے قریب سہولت میں ابھی بھی بین البراعظمی بیلاسٹک میزائل بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مائی پومیو نے مذاکرات کیلئے گزشتہ ماہ پیانگ یانگ کا دورہ کیا تاہم انہوں نے کم جونگ ان سے ملاقات نہیں کی اور شمالی کوریا کے ریاستی ذرائع ابلاغ کی جانب سے گینگسٹر جیسے مطالبات کرنے کیلئے شدید تنقید کی گئی۔
تازہ ترین پابندیوں کے اظہار میں امریکی وزارت خزانہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کہ نامزد افراد کی واپسی کی ضرورت ہوتی ہے، کی وجہ سے روس مسٹر ہان اور مسٹر ری کو نکالنے کا پابند ہے ۔ 2017 اگست میں مسٹر ہان کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں رکھا گیا تھا تاہم وزارت خزانہ نے بتایا کہ وہ ابھی بھی روس میں ہیں،ایک دعویٰ جس کا سوال میں پوچھا گیا تھا کہ آیا ماسکو اقوام متحدہ کی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ اگروسوز بینک نے جانت بوجھتے کم از کم تین ایف ٹی بی فرنٹ کمپنیوں کیلئے متعدد اکاؤنٹس کھولے۔ اس کے دو اداروں چینی گروپ ڈانڈونگ جیونگشینگ انڈسٹری اینڈ ٹریڈ اور کوریا انگم کارپوریشن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جو اس نے کہا کہ شمالی کوریا کے فارن ٹریڈ بینک کیلئے فرنٹ کمپنیاں تھیں۔