• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بس میں ایک لڑکی بہت اچھی لگی۔

گورا رنگ، سیاہ زلفیں، شرمیلی آنکھیں۔

چونتیس پینتیس سال کی ہوگی۔

ہاں تو پینتیس سال کی لڑکی نہیں ہو سکتی کیا؟

میں نے اپنی عمر سے حساب لگا کر دیکھا۔

بارہ پندرہ سال کا فرق کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔

میں نے جوانی کی رمق محسوس کی۔

پھر میری نظر اس کے ساتھ بیٹھے بڈھے پر پڑی۔

کھچڑی بال، خشخشی داڑھی، آنکھوں میں بے زاری۔

ایسا لگا کہ اسے کہیں دیکھا ہے۔

میں کافی دیر سوچتا رہا۔

بس سے اترنے کے بعد یاد آیا،

وہ کم بخت بڈھا میرا کلاس فیلو تھا۔

*****

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین