ہنری فوئے
کیا کسی نے ولادی میر پیوٹن کو یہ نہیں بتایا کہ دلہن کو اس کی اپنی شادی کےاسٹیج سے اٹھانا بدتہذیبی ہوتی ہے؟
رواں ماہ آسٹریا کی وزیر خارجہ کرین کنیسل کی زندگی کے اہم دن پر مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرکے روسی صدر یورپی توجہ کا مرکز بن گئے، ڈانس فلو پر دلہن کو گھما کر یورپ کے تخت نشینوں کایاد دلایا کہ اب بھی تقسیم شدہ یورپی یونین میں ان کے دوست موجود ہیں۔
کیرن کنسیل کو ویانا میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کی میزبان کے طور پر منگل کو ایک مختلف دھن پر رقص کرنے کا امکان ہے۔ان کو شادی کی مبارکباد،جس میں روس کا روایتی کوساک کوائر شامل تھا، اجلاس کے نرم ایجنڈے پر درج نہیں ہیں، لیکن ان کی روسی صدر کو ادب سے جھک کر کورنش بجا لانے کی تصاویر نے اس چھٹٰوں کے موسم میں سفارتی حلقوں کے درمیان افواہیں پھیلا دی ہیں۔
شادی کے مقام کے پر بچھڑے کے گوشت کی چانپوں اور دلکش الپائن کے نظارے کی خوش کے باوجود ولادی میر پیوٹن کا شادی میں شرکت کے فیصلے نے انہیں اینگلا مرکل کو پریشان کرنے کا موقع دیا،بعد ازاں جن سے انہوں نے اسی دن ملاقات کی۔ اور ان کی دعوت جسے ویانا زور دے رہا ہے کہ ایک نجی مسئلہ ہے، کریمیا میں مداخلت کے بعد برسلز کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد کریملین کے لئے ایک مفید طریقہ تھا کہ وہ ماسکو کیلئے یورپی یونین کی دراڑ شدہ سوچ کو نمایاں کریں۔
تاہم رقص اور ادب ایک طرف،وہ پابندیاں ابھی اپنی جگہ سختی سے قائم ہیں۔ ہنگری اور اٹلی جیسے پابندیوں کے طویل عرصے تک ناقد غیر رضامندوں کا وسیع اتحاد جمع کرنے میں ناکام رہے۔ ایمانوئیل میکرون اور اینگلا مرکل دونوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں روس کا دورہ کیا لیکن گرمجوشی سے مصفاحوں سے زیادہ ولادی میر پیوٹن کو کچھ زیادہ نہیں دیا۔
آسٹریا نے زور دیا ہے کہ کیرن کنسیل کے دوستوں کا انتخاب ملک کی خارجہ پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ اور ماسکو اور ماسکو کو روایتی طور پر یورپی یونین کا سب سے زیادہ دوستانہ دارالحکومت ایتھنز کے درمیان حالیہ سفارتی تعلقات میں خرابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ رویے دونوں سمتوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔
ولادی میر پیوٹن کی تیز فہم تصویر مواقع اور نرم طاقت کی ترویج پریشان کرسکتی ہے لیکن ابھی تک ٹھوس فوائد کی صورت میں بہت کم حاصل ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے ساتھ واشنگٹن اور برسلز کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار نظر آتے ہیں، کریملین شاید یورپی یونین کے مؤقف کو آسان بنانے کے امکانات کو روشن کرسکے۔لیکن گلدستے اور پاؤں کی غیرمعمولی حرکت آپ کا زیادہ کامیابی نہیں دے گی۔
طعام نامہ کا چارٹ : سویڈن کو بدل رہا ہے
سویڈن میں آمدنی میں عدم مساوات نے 80 کی دہائی سے دیگر او ای سی ڈی ممالک کے مقابلے میں تیزی سے شرح میں اضافہ ہوا،ایک ایسی تبدیلی جو ملک کے عیقدہ مساوات انسانی اور مستحکم فلاحی ریاست کی ساکھ سے متصادم ہے۔ یہ ان عناصر میں سے ایک ہے جو پناہ گزین مخلاف ڈیموکریٹس کو حمایت حاصل کرنے میں مدد کررہا ہے جو آئندہ ماہ کے انتخابات میں ملک کے سیاسی منظر نامے کی تشکیل نو کرسکتا ہے۔سویڈن کی تقسیم پر مزید چارٹس کیلئے پیٹریشیا نلسن کی بہترین تحریریں پڑھیں۔
ٹرانس یورپ ایکسپریس
روڈی کا رومانیا
رومانیا میں انسداد بدعنوانی کریک ڈاؤن پر روڈی جیلیانی تنْید کررہے ہیں؟( نیویارک ٹائمز)
بجٹ کی مایوسیاں
ایمانوئیل میکرون کی بجٹ تجایوز پر جرمنی پرسکون ہے( فنانشل ٹائمز)
عوامیت پسندی کی قیمت
فرانسیسی وزیر لی موند نے کہا کہ ہم یورپ کی آبادی کے لئے ادائیگی نہیں کررہے ہیں۔دریں اثناء اٹلی کے دی مائیو نے یورپی یونین کے بجٹ کمشنر کو منافق کہا ۔(لا ریپبلکا)
2008 میں عوامیت پسندی بنائی گئی
فلپ اسٹیفنز نے بحث کی کہ مغربی رہنماؤں نے مالی بحران کی میراث بننے کے لئے بیگر تھے نیبرز نیشنلزم ( معیشت میں، ایک ایسی معاشی پالیسی جس میں ایک ملک اپنے معاشی مسائل کے حل کے لئے دیگر ممالک کے معاشی مسائل کو بدتر کرنے کا ارادہ ہو)
تاریخ دان 2008 کے بحرانوں کی طرف دیکھیں گے ایک ایسا موقع جب دنیا کی سب سے طاقتور قوموں نے بین الاقوامی قیادت پر ہتھیار ڈال دیے، اور عالمگیریت واپسی کی جانب چلی گئی۔ دنیا بھر نے یہ سمجھا ہے کہ مغرب سے زیادہ کچھ سیکھنے کیلئے نہیں ہے۔ اس وقت بہت سوں نے سوچا کہ کمیونزم کا انہدام آزادی کی مستقل بالا دستی، آزاد جمہوریتوں کی پیشن گوئی ہوگا۔ اس کے بجائے تاریخ دانوں کو کس نے مخمصے میں ڈالا ہوگا کہ ان کے اپنے اختتام کی بجائےکیوں قدیم حکومتیں سستی سے مطمئن،سازشی تھیں ۔
سویڈ بوٹس
خودکار ٹوئٹر اکاؤنٹ سویڈن ڈیموکرٹس کے اضافے کی مدد کرتے ہیں( فنانشل ٹائمز)
ٹائمز اپ
یورپ کی گھڑیوں کی دوبارہ ترتیب دینے کی مشق کو کروکنے کے مطالبات سے برسلز مغلوب وہگیا( فنانشل ٹائمز)
سنہری لمحات
جرمنی کے قصبے میں ترکی کے صدر کا 4 فٹ کا سنہری مجسمہ ایستادہ کیا گیا،اس میں کیا غلط ہوسکتا ہے؟ ( گارڈین)