• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گیس نرخوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے‘‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا،گیس کے نرخوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس کا شعبہ تباہ ہو رہا ہے، ملک میں گیس چوری میں اضافہ ہوا، کسانوں کوریلیف دینےکے لےایک لاکھ ٹن یوریاکھاد درآمد کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا گیا ہے کہ کھاد کے مقامی پلانٹس کو بھی گیس فراہم کی جائے، کسانوں کو سہولت کے لیے ایک بہت بڑی سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسانوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، گیس کی قیمتوں کو تعین بھی آج کے اجلاس کا اہم حصہ تھا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکومت گیس سیکٹر میں156ارب روپے کا سالانہ خسارہ چھوڑ کر گئی، ہمیں ہر سال 156ارب روپے سالانہ خسارے کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہدخاقان عباسی بہتر بتا سکتے ہیں کہ گیس سیکٹر کی حالت تباہ کیوں ہے، گیس چوری میں بھی پچھلے پانچ سالوں میں اضافہ ہوا،40 فیصد لوگ پائپ لائن گیس،60فیصد سلنڈر سے استفادہ کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سبسڈی کا نظام وضع کیا جائے، اس میں تبدیلیاں لائی جائیں گی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے سے غریب ترین آدمی متاثر نہ ہو۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ امیرترین آدمی اپنا حصہ ڈالے تاکہ ہم خسارے کو کم کرسکیں،سبسڈی پر مزید بات بات چیت ہوگی اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

تازہ ترین