• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ریسٹورنٹ کے کھانے میں چوہا ، مالکان کو مہنگا پڑگیا

چین کے مشہور ریسٹورنٹ میںسوپ سے چوہا نکل آیاجو ریسٹورنٹ کے مالکان کو انتہائی بھاری پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق سوپ میں چوہا نکلنے کے واقعے کے بعد کاروباری دنیا میں ریسٹورنٹ کو 190ملین ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔

چین کے صوبے شان ڈونگ میں موجود ریسٹورنٹ آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون نے سوپ کا آڈر دیا تو آڈر آنے پر سوپ کے پیالے سے مردہ چوہا نکلا۔

سوپ میں مرے ہوئے چوہے کی تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو مالکان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگیا اور ریسٹورنٹ کو اپنی آؤٹ لیٹ بند کرنا پڑگئی۔

تازہ ترین