• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ میں یوم عاشور پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

بریڈفورڈ(محمد رجاسب مغل) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی عظمت کے لیے مصائب کا سامنا کیا اور باطل کے سامنے سرجھکانے کے بجائے سر کٹا کر تاریخ رقم کی حق و باطل کے اس معرکے کی یاد میں نارتھ انگلینڈ برطانیہ کے شہرلٹل پاکستانی بریڈفورڈ میں یوم عاشور پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا محرم شروع ہوتے ہی ویسٹ یارکشائر کی تمام امام بارگاہوں میں مجالس کا خصوصی اہتمام کیاگیا جس میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانیوں کا ذکر کیاگیا۔ بریڈفورڈ کی سب سے بڑی امام بارگاہ حسینیہ اسلامک مشن سے علم عباس شبیہہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد کئے گئےاورفاطمہ کے لعل کی پرسہ داری کی مرکزی جلوس جس میں کاونٹی بھر کی تمام بارگاہوں کےہزاروں عزاداروں نے شرکت کی اور حضرت سینؓ کو صبر و رضا کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے رہے اس موقع پر ماتم اور سینہ کوبی بھی کی گئی۔ موسم خراب ہونے کے باوجود لوگوں کا جذبہ کم نہ ہوا۔ اس موقع پر پولیس اور سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس حسینیہ اسلامک مشن کو اختتام پذیر ہوا جلوس انتہائی پرامن رہا جلوس کے راستے میں عزاداروں کو چائے اور ڈرنکس بھی پیش کئے گئے جو کہ مقامی دکانداروں نے اس کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔
تازہ ترین