پشاور ( وقائع نگار) ریڈیو پاکستان پشاور کے ریجنل ڈائریکٹر لائق زادہ لائق کو ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بنا دیاگیا، اس سے قبل پشاور ریجن کے کسی افسر کو ریجنل ڈائریکٹر تعینات نہیں کیاگیا ہے،آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، 15جنوری 1959ءکو مدین سوات میں پیدا ہونے والے لائق زادہ لائق کا تعلق اخون خیل قبیلے سے ہے ، ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، جہانزیب کالج سوات سے گریجویشن، جامعہ کراچی سے سیاسیات اورپشاور یونیورسٹی سے اُردو اور پشتو ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، انہوں نےشاعری کے علاوہ ادب میں بہت کام کیا۔لائق زادہ لائق نے عملی زندگی کا آغاز 1983میں ریڈیو پاکستان سے پروڈیوسر کی حیثیت سے کیا ۔ اُنہوں نے ریڈیو پاکستان کے کئی کلیدی عہدوں پر کام کیا ۔