کہتے ہیں کہ الفاظ کا انسانی شخصیت پر گہرا اثر مرتّب ہوتا ہے۔مثبت الفاظ شخصیت کی تعمیر و ترقّی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،تو منفی الفاظ شخصیت کےبگاڑ کا موجب بن جاتے ہیں۔یہ الفاظ ہی ہیں، جو خوشی کے موقعے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور غم کی صورت میں ہمّت باندھتے، زخموں پر مرہم رکھتے ہیں۔ مطلب یہ کہ الفاظ خواہ جیسے بھی ہوں، اثر انداز ضرور ہوتے ہیں، لہٰذا جب بھی گفتگو کریں، اچھے الفاظ کا چناؤ کرکےکریںکہ اگر ہم اچھے الفاظ استعمال کریں گے، تو ہمیں ہمیشہ اچھے الفاظ ہی سے یاد کیا جائے گا،جب کہ اگر ہماری گفتگو میں منفی الفاظ شامل ہوں گے، تو پھر اپنے پیارے، دوست احباب اور دیگر افرادبھی ملنے جُلنے سے کترائیں گے۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے الفاظ سے اپنی اور دوسروں کی شخصیت سنوارتے، زندگیاں سہل بناتے ہیں یا نہیں۔کیوں کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ گفتگو ایک فن ہے اور اگر یہ فن سب کو آجائے، تو ہماری زندگی کے بہت سے مسائل تو آپ ہی آپ حل ہوجائیں گے۔
(عطیہ کنول،سکرنڈ)