کراچی کے علاقے جیکسن تحانے کی حدود میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
جیکسن تھانے کی حدود گلشن سکندرآباد میں تین روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار انور شاہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تین روز قبل ڈیوٹی پر جاتے ہوئے رکشہ سواروں نے ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے فائرنگ کرکے اہلکار کو قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان رکشہ چھوڑ کرفرار ہوگئے تاہم پولیس نے ملزمان کا رکشہ تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔