لاہور(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے موقع پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔ نواز شریف نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اور امیدوار آر او آفس میں موجود رہیں، حتمی نتائج موصول ہونے تک آر او آفس میں موجود رہیں۔