• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دیدی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی شخص کو دوسروں کی پرائیویسی میں دخل دینے کا ہرگز حق حاصل نہیں۔

سائبر کرائم سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ کے شکار بچوں کو شکایت کے لیے تھانے یا کسی دفتر میں نہیں جانا پڑے گا۔

متاثرہ کم عمر بچوں اور بچیوں کی شکایت کے اندراج کے لیے موبائل یونٹ جائے گا، متاثرہ بچے بالخصوص خواتین ورچوئل پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کراسکیں گے۔

متاثرہ بچوں اور خواتین کی شناخت مکمل طور پر پوشیدہ رکھی جائے گی، شکایات سائبر کرائم یونٹ فرنٹ ڈیسک اور ’پی کے ایم‘ ایپ پر بھی درج کی جاسکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید