• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


احتجاج کے لیےآئے فوجی جوانوں کے ساتھ ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے پش اپس لگائےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبئے احمد نے اپنے آفس کے باہر احتجاج کرنے والے فوجی جوانوں کو احتجاج چھوڑ کر ورزش کروا ڈالی۔

ایتھوپیا میں وزیر اعظم ہاؤس کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں فوجی جوان تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

مظاہرین کو دیکھ کر وزیر اعظم ایبئے احمد باہر چلے آئے اور تمام جوانوں کو 10پش اپس لگانے کا مشورہ دیا اور خود بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

اس دوران فوجی جوان اپنے مطالبے کو بھول کر وزیر اعظم کے ساتھ ہنسی خوشی پش اپس لگانے میں مشغول ہوگئے۔

تازہ ترین