سابق وزیراعظم نوازشریف ووٹ کاسٹ کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے ۔
نوازشریف این اے 124 کے امیدوار کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئےگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پہنچے ۔
سابق وزیراعظم کی ووٹ ڈالنے کےلئے آمد پر کارکنوں نے ان کی گاڑی پر گل پاشی کی ۔
وہ ووٹ ڈالنے کےلئے گاڑی سے اترے ،جب ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا آپ کے پاس شناختی کارڈ ہے ؟تو وہ کارڈ پیش نہ کرسکے ۔
اس طرح نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ کئے بغیر ہی لوٹ گئے ۔