• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کا این اے 131 پر اپنی جیت کا دعویٰ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا والٹن روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ انہیں 2 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے اور وہاں ہمارے لوگ انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نہ سینہ زروری اور نہ ہی دھاندلی چلے گی، اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موصول نتائج کے مطابق ن لیگ کو این اے 131 میں واضح برتری حاصل ہے لہٰذا لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہ کسی کے گلے پڑنا چاہتے ہیں اور نہ کسی سے لڑائی چاہتے ہیں، یہ سارا الیکشن فری نہیں تھا، میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور لوگوں کو گرفتار کرکے الیکشن لڑایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی، ایم ایم اے اور جمہوری جماعتوں نے ن لیگ کا ساتھ دیا اور سارے عمل کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ اس فیصلے کو بدلا نہ جائے، ابن سینا اسکول ڈیفنس فیز ون اور امریکن لائس ٹف فیز ون کے نتائج فوری طور پر ہمارے کارکنوں کو دیئے جائیں۔

تازہ ترین