• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن گئی ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کارجحان ثابت کررہا ہےکہ ملک کےعوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھربڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی نمائندگی نظر آرہی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے،اسٹیٹس کو، کی علامت جماعتوں نے مل کرتبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مخصوص حلقوں اورعلاقوں تک محدود ہوکررہ گئی ہیں۔

تازہ ترین