خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا کہ نوازشریف کوبغیر شناختی کارڈ ووٹ نہ ڈالنے دینا انتخابات کی شفافیت کا ثبوت ہے۔
کے پی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں بغیر شناختی کارڈ کسی کو بھی ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا ۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نےایک بیان میں کہا کہ فوج اور پولیس کی موجودگی میں الیکشن پرامن رہے لیکن ن لیگی رہنماؤں نے 2 بجے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا۔
ان کاکہناتھا کہ اس سے زیادہ شفافیت اورکیا ہوگی کہ نواز شریف کو بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا ۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔