• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات :مظفرگڑھ ،ماں بیٹے کے مقابلے میں جیت ماں کی ہوئی

ایوانوں کی سیاست ضمنی انتخابات میں ماں اور بیٹے کو بھی آمنے سامنے لے آئی،پی پی 272 مظفرگڑھ میں ماں نے بیٹے کو ہرا دیا ۔

پی ٹی آئی امیدوار خاتون بیٹے کے مقابلے میں چوبیس ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ۔

غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں،ان کے بیٹے آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے۔

مظفر آباد کے حلقے پی پی 272 میں آزاد امیدوارہارون احمد سلطان نے 17072 ووٹ لیے۔

آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی اپنی والدہ زہرا بتول کے مدمقابل تھے تاہم جیت ماں کے حصے میں آئی۔

تازہ ترین