• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا اور رنویر کی اٹلی میں شادی کی تیاریاں4 دن رہ گئے


بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی میں محض4 دن رہ گئے ہیں اور دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔

فلم اسٹار دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھااور اب دونوں فلمی ستارے اپنی شادی کے لیے ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں 10 نومبر کی صبح ممبئی ایئرپورٹ سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اوراس دوران دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی میں شرکت کے لیے جلد بالی وڈ کی اہم شخصیات بھی اٹلی روانہ ہوں گی، تاہم اب تک کسی شخصیت کے اٹلی روانہ ہونے کی اطلاعات نہیں۔

واضح رہے دپیکا اوررنویر رواں ماہ کی 14اور15 تاریخ کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے جس میں دپیکا کی شادی کا لباس معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا سا چی نے ڈیزائن کیا ہے۔

شادی کی تقریب میں دپیکا کی جانب سے شاہ رُخ خان اور فرح خان اور رنویر سنگھ کی جانب سے ادتیہ چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی مدعوکیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین