سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود کے ساتھ سعودی کاروباری وفد بھی آیا ہے، جو پاکستانی قیادت، سرکاری عہدیداران اور بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہو گی، دورۂ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس موقع پر دونوں ممالک نے اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وژن 2030ء پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق تعاون کے مواقع پر غور ہو گا۔