• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دماغی کمزوری، یاداشت ختم کرنیوالی بیماری الزائمر کی روک تھام کرنے والا انجکشن تیار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سائنسدانوں نے ایک ایسا ناقابل یقین انجکشن تیار کیا ہے جو الزائمر (یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت کو ختم کرنے والی بیماری) کی روک تھام کرسکتا ہے، یہ دماغ کے اندر موجود غیرضروری مواد کو منتقل کرکے بیماری کو روک سکتا ہے۔ 

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ علاج اگلے چند سالوں میں انسانوں کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ سائنسدانوں نے اس انجکشن کا چوہوں میں الزائمر کی بیماری پر تجربہ کیا اور اسے موثر پایا، اب یہ جلد ہی انسانوں کے لیے بھی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ 

الزائمر جو کہ آہستہ آہستہ یاداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کرتی ہے، اس وقت یہ لاعلاج بیماری ہے اور برطانیہ میں  ڈیمنشیا کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی بیماری ہے جس سے چھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بلڈ برین بیریئر (دماغ کو محفوظ رکھنے والے خلیوں کی ایک تہہ) کی مرمت کی گئی، تاکہ جسم خود بخود زہریلے پروٹینز کو قدرتی طور پر صاف کر سکے۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ الزائمر کی بیماری میں ایمالائیڈ بیٹاٹوکسین (زہریلے مادہ) بے قابو ہو کر جمع ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ دماغی خلیوں کو ختم کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں نسیان (ڈیمینشیا) پیدا ہوتا ہے۔ صحت مند لوگوں میں دماغ کو محفوظ رکھنے والے خلیوں کی تہہ بطور گیٹ کیپر کام کرتا ہے تاہم اس عمل کی خرابی الزائمر کی بیماری کی وجہ بنتی ہے۔ 

سیچوان یونیورسٹی اسپتال مغربی چین کے  سائسندان اور اس تحقیق کے مصنف جن یان چینگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انجکشن لگانے کے صرف ایک گھنٹے بعد ہی ہم نے دماغ میں موجود زہریلے مادے کی مقدار میں 50 سے 60 فیصد تک کمی نوٹ کی۔

صحت سے مزید