لاہور (نیوز ایجنسیاں ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خشک کیے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فیکٹریاں اپنے لیے پانی کا انتظام خود کریں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے کٹاس راج تالاب کے پانی چوری ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے کٹاس راج تالاب کے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔