• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا آغازفیشن ٹرینڈز کی تبدیلی ساتھ لاتا ہے۔ کہیں لباس کے لیے نئے رنگ یا نئی کلیکشن نظر آتی ہے تو کہیں گھر کی سجاوٹ کے نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں۔ فیشن ڈیزائنرز کی طرح انٹیریئر ڈیزائنرز بھی سالِ نو کی آمد پر نئے ٹرینڈ سے متعلق سوچ بچار میں مصروف رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے کچن کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں تو ہمارا مشورہ یہی ہے کہ2019ء کے ٹرینڈز پر غور کیجیے اورنئے سال کے لیے اپنے کچن کو ایک ایسا ڈیزائن دیجیے، جو بیک وقت عملی، فعال اور پُرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرینڈی بھی ہو۔ آئیے آج بات کرتے ہیںانٹیریئرڈیزائنر ز کی جانب سے منتخب کردہ اُن کچن ڈیزائن کی، جو نئے سال میں آپ کے کچن کو مثالی ثابت کریں گے اور گھر آئے مہمان بھی اس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔

کنٹراسٹنگ ٹیکسچر

ویسے تو لکڑی اور اسٹیل کا بہترین امتزاج، عام سے کچن کو بھی خوبصورت انداز دینے کے لیے کافی ہے لیکن نئے سال میں اسٹیل کی جگہ ماربل استعمال کیا جائے گا۔ ماربل اور لکڑی کا امتزاج آپ کے کچن کے لیے ایک بہتر انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ کنٹراسٹنگ ٹیکسچر ڈیزائننگ کے حوالے سے لندن کی معروف انٹیریئر ڈیزائنر کیتھرین پولی کا خوبصورت کچن ڈیزائن آئیڈیل معلوم ہوتا ہے۔ ان کے کچن میں سفید رنگ کا ماربل فرش اور پالش کیا ہوا میچنگ کاؤنٹر ٹاپ کچن کو خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیبنٹس کے لیے سفید رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے لکڑی کے ساتھ شیشوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے، اگرچہ یہ انداز نیا نہیں ہے لیکن سادہ ہونے کے ساتھ بے حد خوبصورت اور ماڈرن معلوم ہوتا ہے۔

بلیک ٹچ

2019ء میں سیاہ رنگ کو انٹیریئر ڈیزائننگ میںخاص اہمیت حاصل ہوگی۔ نیویارک کے معروف انٹیریئر ڈیزائنر کیرولن پریسلی کچن ڈیزائن میں بلیک ٹچ دینے سےمتعلق کہتے ہیں کہ اگر آپ نے اب تک اپنے کچن میں سیاہ رنگ کے اضافے سے متعلق نہیں سوچا تویہی وہ بہترین وقت ہے، جب آپ اپنے کچن کو بلیک ٹچ دے کر ایک خوبصورت ڈرامائی طرز فراہم کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے کچن کی تعمیر ہلکے رنگوں کے ساتھ کی گئی ہے تو کالے رنگ کا اضافہ کچن کو ایک نیا اندا ز دے سکتا ہے۔ سیاہ رنگ کا اوون اور اوپری سطح پر بنی سیاہ کی رنگ کی ماربل کیبنٹری بہترین ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ کیبنٹس کی اوپری سطح کی خوبصورتی میں اضافے کے لیےسیاہ گرینائٹ اور پلاسٹک کی شیٹ کا کپ بورڈ بھی پس منظر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مختلف کیبنٹری کلر ڈیزائن

رواں برس کچن کے لیے گہرے اور ہلکے دونوں ہی قسم کے رنگوں کا استعمال دیکھنے میں آیا،تاہم 2019ء کے لیے ڈیزائنر نکول فرانزن کی جانب سے نیلے اور سفید رنگ کے کیبنٹری اسٹائل سے سجے کچن کو ٹرینڈی کچن کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔ نیلا رنگ رواں برس ہی نہیں بلکہ اگلے سال بھی کچن کیبنٹس کیلئے بہترین مانا جائے گا۔ کچن میں سیاہ رنگ کے بعد سب سے زیادہ نیلارنگ ہی استعمال کیا جاتاہے۔ اگرآپ نئے سال میں کچن ڈیزائن کو تبدیل کرنا چاہتے ہیںتو گہرے نیلےرنگ کے ساتھ سفید رنگ کا امتزاج بہترین رہے گا۔ مثال کے طور پر مرکزی کیبنٹس گہرے نیلے رنگ کی بنوائی جائیں اور باقی تمام سفید رنگ کی ہوں۔ اس کے علاوہ اگر آپ سادگی کے ساتھ شوخ رنگوں کا استعمال چاہتے ہیں تو سفید رنگ کے ساتھ گہرے نیلےرنگ کاکاؤنٹر بنواکر کچن کو منفرد انداز دیا جاسکتا ہے۔

لیدر ہینڈل

رواں برس کچن کی درازوںکے لیے کارنر درازوں کا ٹرینڈ خاصا مقبول ہے۔ تاہم 2019ء کے لیے فی الحال سیدھی اور کشادہ درازیں ہی ٹرینڈ کا حصہ معلوم ہورہی ہیں۔ درازوں سے متعلق خاص بات یہ ہے کہ ہینڈل کے انتخاب سے متعلق ایک خاص اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مثلاً عام طور پر درازو ں کے لیے اسٹیل کے ہینڈل کا ہی انتخاب کیا جاتا ہے لیکن انٹیریئر ڈیزائنر بیکی شیا کے مطابق نئے سال میں اسٹیل کی جگہ لیدر ہینڈل لے گا۔ لکڑی کے ہلکے رنگوں سے تیار درازوں پر گہرے رنگ کے لیدر ہینڈل بھی کچن کی چکا چوند میں خاص اضافہ ثابت ہوں گے۔

کلاسک اور ماڈرن انداز

2019ء میں ماڈرن اور کلاسک اسٹائل کچن بھی خاصے مقبولیت حاصل کرجائیں گے۔ عام طور پرلوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ کچن ماڈر ن ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسک بھی لگے۔کلاسک اور ماڈرن کچن کے لیے سیاہ اور سفید رنگ کے خوبصورت امتزاج سے سنگ مرمر کا کاؤنٹرتعمیر کروایا جاسکتا ہے جبکہ ہلکے رنگ کا فرش اور لکڑی مل کر ایک خوبصورت، جدید اور ماڈرن کچن بناتی ہیں۔ ایسے کچن میں جدید اپلائنسز کو درست جگہ پر رکھ کر ان کا استعمال آسان بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین