چلی کے شہر وال پاراسیو میں ناکارہ کنٹینرز کی مدد سےایک پر تعیش ہوٹل بنایا گیا جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
اس ہوٹل کو ضروریاتِ زندگی کی تمام تر سہولتوں سے لیس کیاگیا ہے اور انتہائی آرام دہ اور پُرتعیش ہوٹل میں ڈھال دیاہے۔
انوکھے ہوٹل میں نہ صرف سلائیڈنگ دروازے، کھڑکیاں اور ائیر کنڈیشنڈ تک کی سہولت موجود ہے جبکہ اس کا کرایہ بھی جیب پر بھاری نہیں پڑتا۔
درحقیقت یہ ایسی پرتعیش آرام گاہ ہے جو ماحول دوست بھی ہے اور اس سے بیکار کنٹینرز کو قابل استعمال شکل دینے کی نئی ٹیکنالوجی بھی سامنے آئی ہے۔