• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کی باقیات کو شکست اور شامی کردوں کا تحفظ، شام سے امریکی واپسی مشروط ہے، بولٹن

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکہ میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا دارومدار چند شرائط کے پورا ہونے پر ہے۔ ان کا یہ بیان اس خیال کو تقویت دینا ہے کہ امریکہ شام سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا عمل سست کر رہا ہےان بولٹن نے، جو آج کل ترکی اور اسرائیل کے دورے پر ہیں، کہا کہ وہ ترکی سے شمالی شام میں کردوں کی حفاظت کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ امریکہ یہ بھی چاہتا ہے کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کی باقیات کو شکست دی جائے۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شامی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف امریکا کے موقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تو جس طرح ہم پہلے دو مرتبہ سخت ردعمل کا اظہار کرچکے ہیں تو ایک بار پھر ایسا ہی کریں گے۔جان بولٹن نے کہا کہ اب ہم انخلا کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی وضاحت کررہے ہیں کہ یہ کیسے ہوگا ہم یہ نہیں چاہتے ہیں کہ شامی حکومت وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو استعمال کرے۔
تازہ ترین