آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15 ؍جمادی الاوّل 1440ھ22؍جنوری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کے اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار افریقا کے بہترین فٹ بالر کااعزاز حاصل کرلیا، سینیگال میں ہونے والی تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔


محمد صلاح نے اپنے کلب لیورپول کو چیمپئنزلیگ کے فائنل میں پہنچنے میں مدد دی، پریمئر لیگ کے اِس سیزن میں وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔

ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال میں شامل 56 ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور محمد صلاح کو افریقا کا بہترین فٹ بالر قرار دیا۔

ان کا مقابلہ اس سال بھی لیورپول کے ہی سانڈیو مانی اور آرسینل کے پائیری ایمی رک سے تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں