• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنیوٹ: ڈمپر کی ٹکر سے آئل ٹینکر اُلٹ گیا

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ایک ڈمپر نے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی، ٹکر لگنے سے فرنس آئل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر اُلٹ گیا۔

ریسکیو 1122 کےمطابق حادثہ ہرسہ شیخ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کی ٹکر سے فرنس آئل سے بھرا آئل ٹینکر اُلٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود تھا،آئل ٹینکر اُلٹنے سے 20 ہزار لیٹر سے زائد فرنس آئل بہہ چکا ہے۔

ریسکیو ٹیم کی جانب سے جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی یہاں سے گزر نہ سکے جبکہ امدادی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین