• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل باڑہ میں لیویز فورس کی کارروائی، چھپایا گیا اسلحہ برآمد

ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں لیویز فورس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیویز فورس کے مطابق خفیہ اطلاع پر شین کمر کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں برساتی نالے کے قریب زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 6 راکٹ لانچر کے گولے اور 6 کاٹن کلاشنکوف کے کارتوس شامل ہے ۔

تازہ ترین