• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومتی وزرا کی کارکردگی پہلے دن سے ناقص ہے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پہلے دن سے ناقص ہے۔

لاہور میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود صابن پر کھڑی ہے جو خود کشی کی طرف جارہی ہے جبکہ حکومتی وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پہلے دن سے ناقص ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا عندیہ اپوزیشن نے نہیں دیا، بلکہ حکومت قوم کو ڈیلیورہی نہیں کر پا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نظام بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بے روزگار نوجوانوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے توپہلےہی کہہ دیا تھا کہ حکومت صرف ایک دو سال چلے گی۔

تازہ ترین