• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ’ دبئی ‘پھر پہلے نمبرپر

کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ اس سال بھی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی آمدورفت میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر رہا۔


رپورٹ کے مطابق سال 2018 ء میں دبئی ایئر پورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد 9 کروڑ رہی ۔ دبئی ایئر پورٹ سے چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا ۔ دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا بھی مرکز ہے جس کا شما ر دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ چلا آرہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سال 2014ء میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔

تازہ ترین