• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکارہ کی سعودی عرب میں پرفارمنس


سعودی عرب میں گذشتہ کچھ عرصے سے تبدیلیوں کاسلسلہ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی خاتون گلوکارہ کے میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کے شاندار میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی۔

کانسرٹ کے دوران ماریہ کیری نے اپنے مشہور گانے گائے تو شرکاء نے بھی رقص کا مظاہرہ کرکے کانسرٹ کا بھرپور لطف اْٹھایا۔

اس کانسرٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ زیادہ تر شرکاء نے پہلی مرتبہ کسی کانسرٹ میں شرکت کی تھی۔

تازہ ترین