لاہور کے علاقے سمن آباد میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 10 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق سوتیلی ماں عائشہ دس سالہ بچی کو لوہے کی راڈ گرم کر کے جسم کو داغتی رہی، تشدد سے کمسن بچی کے جسم کے نازک اعضاء پر نشانات اور آنکھوں پر نیل پڑ گئے جبکہ محلے داروں نے بچی کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی۔
محلے داروں کی درخواست پر پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے مقدمہ درج کر لیا، خاتون عائشہ اور بچی کے باپ ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دس سالہ مناہل کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔