• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہرِ قائد میں آج گرچ چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا،صدر،اورنگی ٹاؤن میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے آنےوالےسسٹم نےبلوچستان میں اچھی بارش برسائی جبکہ سندھ میں بھی اچھی بارشیں ہورہی ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، مکران، کوئٹہ، سبی اور نصیرآباد میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔


تازہ ترین