• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ڈزنی لینڈ میں لائٹ پریڈ کا انعقاد


جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں باقاعدگی کے ساتھ بڑے پیمانے پر چمچماتی لا ئٹوں سے مزین Main Street Electrical Parade کا انعقاد کیا جاتاہے۔

گذشتہ دنوں بھی ڈزنی لینڈ میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں رنگ برنگی لائٹوں سے سجے فلوٹس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

اندھیرے میں پیش کی گئی اس پریڈ کو دلفریب بنانے کیلئے مختلف ڈیزائن کی گاڑیوں کو مختلف شکلوں میں بناکر LEDلائٹس سے مزین کیا گیاجس کا نہ صرف بچوں بلکہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور لطف اٹھایا۔

تازہ ترین