• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سمجھوتہ ایکسپریس کیس، بھارتی عدالت نے 68 افراد کے قاتل بری کر دیے

سمجھوتہ ایکسپر یس دھماکا کیس میں مارئے گئے 68 افراد کے قتل میں نامزد 4 ملزمان کو بھارتی عدالت نے بری کردیا۔

2007ء میں ہونے والے دھماکے کا فیصلہ 12 سال بعد سامنے آگیا، بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے چاروں ہندو انتہا پسند ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ این آئی اے چاروں ملزمان کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے،اس لئے شک کا فائدہ ملزمان کو جاتا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے سمجھوتا ایکسپریس کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشت گردحملے میں ملزمان کی بریت نہایت قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس پر دہشت گرد حملے میں42 سے زائد پاکستانی شہید ہوئےتھے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ شہداء کے خاندانوں کو کیا جواب دیا جائے گا؟بھارت کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین